ملک کے دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چار دنوں سے مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل) کے موبائل سروس ریچارج نظام کے ٹھپ ہونے سے لاکھوں صارفین پریشان ہو رہے ہیں اور حکومت کو روز کروڑوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے۔
ایم ٹی این ایل کے حکام نے آج یو این آئی کو بتایا کہ 12 تاریخ سے ایم ٹی این ایل کے ٹرمپ کارڈ موبائل صارفین کی پری پیڈ سروس اور ڈیٹا سروس کا سرور ٹھپ ہو گیا ہے جس
کی وجہ سے موبائل فون ریچارج نہیں ہو پا رہے ہیں اور حکومت کو روز کروڑوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ دہلی میں ایم ٹی این ایل کے لاکھوں ایسے صارفین ہیں جو موبائل کی پری پیڈ سروس کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن آئی ٹی نیٹ ورک کے خراب ہونے سے سرور کام نہیں کر رہے ہیں جس سے کلائنٹ نہ تو اپنا موبائل ریچارج کرا پا رہے ہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ سروس ڈیٹا پیک لے پا رہے ہیں۔